منگلورو25؍جولائی (ایس او نیوز)یہاں پیش آنے والے ایک المناک واقعے میں ہمپن کٹّا علاقے کی ایک عمارت سے کود کر نوجوان انجینئرنگ طالب علم نے خود کشی کرلی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام گرو پرساد (20سال) ہے اور وہ پچھلے کچھ دنوں سے ذہنی افسردگی (ڈپریشن ) کا شکار تھا ،جس کی وجہ سے اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق گروپرساد کو اس کے والد منوج نے کالج جانے کے لئے کنکن ناڈی بس اسٹانڈ بس چھوڑا تھا اوروہ اپنے کام پر چلا گیاتھا۔ لیکن گروپرساد کالج جانے کے بجائے ہمپن کٹا میں واقع ایک عمارت پر چڑھ گیا اور وہاں سے اس نے چھلانگ لگادی، جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
بندر پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیاااور کیس رجسٹر کرتے ہوئے لاش کو وینلاک اسپتال میں منتقل کردیا۔